قرآن مجید کا پہلا حق
mso-bidi-language:ER">
قرآن
مجید کا پہلا حق یہ ہےکہ اس پر دل و زبان سے ایمان لایا جائے، کہ یہ اللہ تعالی
کي آسمانی کتاب ہے، انبیاء علیہم السلام میں سے سب سے آخری نبي، محمدِ مصطفی صلى
الله عليه وآله وسلم پر نازل ہوا ہے، اس میں کسی شک و شبہہ کی گنجائش نہیں۔ قرآن
کریم کے متعلق یہ عقیدہ اور ایمان تقریباً ہر مسلمان کے دل میں موجود ھونا ضروری
ہے۔قرآن مجيد پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ زبان سے اس کا اقرار کیا جائے کہ
قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے‘ جو آخری رسول حضرت محمد صلى الله عليه وآله
وسلم پر نازل ہوا۔ اس اقرار سے انسان دائرۂ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے ‘لیکن
حقیقی ایمان اسے اُس وقت نصیب ہوتا ہے جب ان تمام امور پر ایک پختہ یقین اس کے قلب
میں پیدا ہو جائے۔ پھر ظاہر ہے کہ جب یہ صورت پیدا ہو جائے گی تو خودبخود قرآن کی
عظمت کا نقش قلب پر قائم ہو جائے گا اور جوں جوں قرآن پر ایمان بڑھتا جائے گا اس
کی تعظیم و احترام میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ گویا ایمان و تعظیم لازم و
ملزوم ہیں۔ سوال یہ ہے کہ قرآن کا پہلاحق ادا ہو گیا؟
ER">
بےشک