السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الحمد للہ تعالی جامعہ عربیہ مفتوحہ پاکستان مکمل درس نظامی عربک ، تخصص فی الادب العربی ، تخصص فی الفقہ الاسلامی، ،میراث کورس، روحانی علاج کورس، صحافت کورس، قراءات کورس اورجامعہ کی سرپرستی میں اندرون ملک وبیرون معیاری سینکڑوں عربک لرننگ ماہانہ دورے فزیکلی اور آن لائن گزشتہ دس پندرہ سالوں سےجاری ہیں۔بہت سے بڑے بڑے مدرسوں کو عربک میڈیم بنانے میں بھی ہمارے منتظمین دن رات مدد کررہے ہیں۔ہمارا کام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچول یونیورسٹی کے ساتھ کچھ کچھ متشابہ ہے۔
ہمارا مقصد ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان عربی زبان میں قرآن و سنت کے علوم وعقائد کو گہرائی میں جاکر سیکھیں اور اس راستے میں موجود ہر طرح کی رکاوٹ کو دور کیا جائے۔
ہم چاہتے تھے کہ ممکنہ حد تک عالمی سطح پر گھر بیٹھے یا اریب قریب میں ہمارے مراکز پر یہ تعلیمی وتربیتی خدمات وکورسز مفت فراہم کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
لیکن یہ تمام سہولتیں مفت فراہم کرنے کے لیے ہمیں ان کورسز کو عالمی معیار پر تیار کرنا، ریکارڈ کرنا، ان کی ایڈیٹنگ کرنا، اور انہیں لرننگ مینیجمنٹ سسٹم پر ترتیب دینا پڑتاہے۔ اس کے علاوہ، کوئزز اور اسائنمنٹس کو ترتیب دینا، اساتذہ کوہر طرح تربیت و سپورٹ فراہم کرنا،عربک مراکز قائم کرنا،ہر مسجد میں ایمہ کرام کے ذریعے کورسز کامواد تیار کرنا اور فراھم کرنا، سسٹم میں لانے کیلئے درس قرآن وحدیث اور درس عربی میں ان لیکچرز کے ذریعے ان کے ساتھ مجالس وروابط کا سللسلہ استوار رکھنا اور عوام میں پذیرائی وآگاہی کے لیے مارکیٹنگ کرنا ضروری ہے۔ ان تمام مراحل پر کافی اخراجات آتے ہیں۔
اگر آپ کم از کم ایک مرکز ،ایک کورس یا ایک استاذ کے اخراجات اپنے ذمے لے لیں تو إن شاء الله تعالى ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اور یہ آپ کے اور آپ کے والدین، عزیز و اقارب کے لیے صدقہ جاریہ اور حق تعالی کی رضامندی کا سامان بن سکتا ہے۔ اس لیے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں اور کسی ایک کورس/استاذ/معلمہ کے اخراجات نقدی یاراشن کے ذریعے اپنے ذمے لے کر نیز تجاویز ودعائیں دے کر اسے چلانے میں ہماری مدد فرمائے۔
سندھ بلوچستان میں ہماری بنات کی شاخیں دیہاتوں میں فر فر عربی سکھانے میں کامیاب ہوگئی ہیں مگرجھانگیر روڈ کراچی میں ہمارا مرکز تنگ دامنی کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کی طرف گامزن ہے،مہمان، مسوولین اور مجالس کا کام ناممکن ہونے کو ہے، لہذا مناسب مرکز جس میں مسجد بھی ہو کی ضرورت ہے۔
یہ خدمات ہم اردو انگریزی وغیرہ میں بھی پیش کرسکتے ہیں،ایک تو وسائل کی کمی ہے دوسرا یہ کہ عربی کے بغیر نقصان بہت ہوتاہے، عربی قرآن وحدیث کی تعلیم میں اشد ضروری ہے۔حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ کے دعوتی وتبلیغی نیٹ ورک کے طرز پر اللہ کرے یہ ایک مضبوط، وسیع تر تعلیمی وتعریبی نیٹ ورک بن جائے۔
اے ہمارے مولی اپنے اسم اعظم کے واسطے سے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر برکتوں نعمتوں رحمتوں اکرامات انعامات اور فتوحات کی بارشیں نازل فرما، اللھم آمین
والسلام
ابو لبید المظفر
رئیس جامعہ عربیہ مفتوحہ پاکستان
نوٹ: مقامی یا خصوصی سطح پر ہم سے تعلیمی تعاون لینے یاہمارے ساتھ تعاون کرنے کیلئے اگلے مرحلے میں ہم اپنے تمام اساتذہ اور مراکز وتخصصات کے ذمہ داروں کے اسمائے گرامی ونمبرز شامل کرلینگے ۔
إن شاء الله تعالى.
https://www.quranfamilyclub.net