حقوق النفس
تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے۔( بخاری ومسلم - حیوة المسلمين )
فائدہ: مطلب یہ ہے کہ زیادہ محنت کرنے سے اور جاگنے سے صحت خراب ہو جائے گی اور
آنکھیں آشوب کر آئیں گی۔
حضرت عمر بن میمون رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول (ﷺ) نے ایک شخص سے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں (کے آنے) سے پہلے غنیمت سمجھو اور ان کو دین کے کاموں کا ذریعہ بنالو
(۱) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے(۲)صحت کو بیماری سے پہلے (۳) مالداری کو افلاس سے پہلے (۴) بے فکری کو پریشانی سے پہلے (۵) زندگی کو موت سے پہلے ۔
(ترمذی - حیوة المسلمين )
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا دونوں چیزیں اتاریں اور ہر بیماری کے لئے دوا بھی بنائی سو تم دوا (علاج) کیا کرو اور حرام چیز سے دوا مت کرو۔ (ابو داؤد )
فائدہ: اس میں صاف حکم ہے تحصیل صحت کا ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ یہ چیزیں فطرت سلیمہ کا حصہ ہیں ۔
ختنہ کرنا ، زیر ناف کے بال صاف کرنا، لبیں کٹانا ،بغل کے بال اتارنا ان سب کے لئے چالیس دن سے زیادہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ۔ (مسلم)
ماشاء اللہ