قرآن کے حقوق ۴ | Quran Family Club
USD ($)
$
United States Dollar
Pakistan Rupee
د.إ
United Arab Emirates dirham
ر.س
Saudi Arabia Riyal
£
United Kingdom Pound
Euro Member Countries
¥
China Yuan Renminbi
Rp
Indonesia Rupiah

قرآن کے حقوق ۴

Created by Mrs.Anila Mustafa in Qaida,Nazrah and Tajweed 17 May 2024
Share

۳۔قرآن  کو سمجھنا

قرآنِ کریم کا تيسرا حق جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر
عائد فرمایا ہے یہ ہے کہ ہم اس کتاب کوسمجھیں اور اس سے ہدایت حاصل کریں،اللہ
تعالیٰ نے قرآن مجید کو ہمارے لئے سرچشمۂ ہدایت بنایا ہے،اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں ارشاد فرماتے ہیں۔ 
ہُدًی لِلْمُتَّقِینَ یہ کتاب متقی لوگوں کے لئے ہدایت ہے (البقرہ: ۲)

تیسرا سوال یہ ہے کیا مجھے قرآن کریم کی سمجھ
آرہی ہے ؟

۴۔قرآن پر عمل کرنا

چوتها حق قرآن مجید کا یہ ہے کہ اس میں جو
ہدایات اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ہیں ان کو اپنی زندگی میں نافذ کیا جائے،ہر مسلمان
کے ذمہ لازم ہے کہ قرآن مجید کے اس حق کو پوری طرح ادا کرنے کی کوشش کرے
 کیونکہ سیکھنے کے بعد عمل ہی کا مرحلہ ہے۔ اس کو عملی زندگی میں لانا چاہیے
وہ انفرادی ہو یا اجتماعی۔ قرآن کریم مکمّل ظابطہ حیات ہے، اس نے زندگی کی ہر پہلو
پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ علم علم نہیں جس پر عمل نہ ہو، عمل کا یہ حکم نبی علیہ کو
بھی دیا گیا، جن کی مبارک زندگی ہمارے لیے نمونہ اور ماڈل ہے۔

قرآن کریم میں ہے

اِتَّبِعۡ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ ۚ

کہ آپ اس وحی کی پیروی فرمائیں جو آپ كے رب كي
طرف سے  نازل ہوئی

      
(الانعام:
۱۰۶) 

چوتھا سوال  یہ ہے کہ قرآن کو سمجھنے کے
بعد کیا ہماری زندگیاں قرآن مجید کے مطابق ہیں؟





























 

Comments (3)

Umehabiba User
17 May 2024 | 06:53 am

عملی اعتبار سے ہم بہت کمزوریوں میں مبتلا ہیں اللّٰہ پاک ہمیں مقبول عمل کی توفیق دے آمین

kajal zeb Student
17 May 2024 | 12:01 pm

May Allah Swt accept your efforts

Dr Bushra Yaqoob User
17 May 2024 | 08:06 pm

ما شاء اللہ بارک اللہ۔
اللہ پاک ہمیں قرآن پاک کے حقوق پورے کرنے والا بنائے تاکہ روز محشر یہ ہمارا سفارشی بن سکے۔ امین

Share

Share this post with others