قرآن کے سیکھنے
اور سیکھانے کے حوالے سے واضح احادیث مبارکہ موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن
کے سیکھنے اور سیکھانے کا عمل ایک بہترین عمل ہے اور اس میں صرف پڑھنا نہیں شامل بلکہ
سیکھنے اور سیکھانے کی بات کی گئی ہے۔ اسی طرح قرآن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے
گا اور روز محشر قرآن کی سفارش اور جھگڑا
دونوں ہی قبول کیے جائیں گے۔ اب سوچنا یہ ہے کہ قرآن ہماری سفارش کرے گا کہ نہیں ،
کہیں یہ ہمارے خلاف جھگڑا تو نہیں کرے گا
لہذا ان باتوں کی طرف توجہ دیتے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم قرآن کی سفارش حاصل
کر سکیں گے یا یوں کہیے کہ قرآن ہم مسلمانوں پر کیا حق رکھتا ہے۔
May Allah bless us to learn, understand and follow on his path.... ameen
اللہ تعالی ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین