تخصص فی التفسیر،ایک تعارف (کورس میں داخلے کے خواہش مندطلبہ وطالبات کے لیے راہ نماہدایات) ڈاکٹرمولانامحمدجہان یعقوب (سربراہ شعبہ وانسٹریکٹر) | Quran Family Club
USD ($)
$
United States Dollar
Pakistan Rupee
د.إ
United Arab Emirates dirham
ر.س
Saudi Arabia Riyal
£
United Kingdom Pound
Euro Member Countries
¥
China Yuan Renminbi
Rp
Indonesia Rupiah

تخصص فی التفسیر،ایک تعارف (کورس میں داخلے کے خواہش مندطلبہ وطالبات کے لیے راہ نماہدایات) ڈاکٹرمولانامحمدجہان یعقوب (سربراہ شعبہ وانسٹریکٹر)

Created by Dr Molana Jahan Yaqoob in Specializations/تخصصات 17 Apr 2024
Share

تخصص فی التفسیر،ایک تعارف

(کورس میں داخلے کے خواہش مندطلبہ وطالبات کے لیے راہ نماہدایات)

ڈاکٹرمولانامحمدجہان یعقوب

(سربراہ شعبہ وانسٹریکٹر)


اسلامی تعلیمات کی بنیاد عقل کے بجائے وحی پر ہے اور وحی کے نور کے بغیر عقل گمراہ ہے۔ اس لیے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے (قرآن کریم اس کا زندہ معجزہ ہے) اور ہر آنے والے جدید دور کے لیے اس کی تعلیمات یقینی طور پر قابل عمل ہیں ۔ہمارے بنیادی مقاصد یہ ہیں :

1۔طلبہ کی عملی تربیت ، اعلی اسلامی اقدار و شعائر کے مطابق ممکن ہو ، تاکہ مختلف شعبہائے زندگی میں کام کرتے ہوئے معا شرے میں  وحی کے نور کے مطابق اہم کردار ادا کر سکیں۔

2۔جدید دور کا تقاضا یہ ہے کہ ایسے علمائے کرام تیار کیے جائیں جو جدید نظاموں کا پورا ادراک رکھتے ہوں ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہوں اور شرعی اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے قرآنی علوم پر دسترس رکھتے ہوں،اور جدید تقاضوں کے مطابق دینی اداروں میں حسن انتظام اور نظم وضبط قائم کر سکیں ۔

اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ دینی مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ اورعصری جامعات کے گریجویٹس ۔مستشرقین و ملحدین کے مکر و فریب اور قرآن اور دینی اقدار پر شب خون مارنے اورقرآن  اور تعلیماتِ قرآنی پر اعتراضات کا علمی محاسبہ کیا جائے،تاکہ اسلام کے پیغام کو صحیح انداز میں عوام تک پہنچا سکیں ۔

3۔ قرآن فیملی کلب اس بات کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ ملکی وقومی سالمیت اور تحفظ کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے طلبہ تیار کیے جائیں جو وطن عزیز کے وقار اور اس کے تشخص کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لئے ذہنی طور پر چوکس اور چاق وچوبند رہیں ۔

 دین اسلام کے دفاع کے لئے بین الاقوامی پس منظر میں عالمی سطح پر ہونے والی سازشوں اور منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دے سکیں 

4قرآن فیملی کلب  کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تمام جہتوں میں بھی انقلابی پیش قدمی کی ہے اور اب ہمارا عزم ہے کہ اپنے فاضلین اور متخصصین کیلئے ایک سالہ تخصص فی التفسیروعلوم القرآن"شروع کیا جائے۔

5۔اس سلسلے ماہرین کی مشاورت سے ایک معیاری نصاب تیار کیا ہے ،جسے ان شاء اللہ ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی شروع کیا جا رہا ہے ۔

پروگرام کا تعارف(Introduction)

اس پروگرام کا نام "تخصص فی التفسیروعلوم القرآن "ہے ۔یہ ایک سالہ کورس ہے،جوآن لائن کرایاجائے گا ۔اس پروگرام کے نصاب میں لازمی مضامین ،دو پرو فیشنل مضامین اور ایک ریسرچ پروجیکٹ شامل ہے۔


لازمی مضامین میں:

 علوم القرآن(اصول تفسیر وقواعد التفسیر )

علوم  البلاغہ (اسالیب المعانی والبیان والبدیع )

 احکام القرآن(فقہ واصول فقہ )

علم القرآۃ(تجوید و قرآت سبعہ)

علم العقائد(عقائد اہلسنت والجماعۃو افکار المبطلین )

 مناۃ المفسرین (مفسرین کے ماخذ و مراجع )

علم وھبی (صفات المفسرین)اور علم اصول التحقیق(ریسرچ میتھاڈولوجی اور تھیسز)

جیسے ضروری علوم وفنون پڑھانے کے طریقوں سے آگاہی دی جائے گی۔



اعراض و مقاصد

علیحدہ بلاگ میں بیان کیے گئے ہیں،وہاں ملاحظہ فرمائیں!

پروگرام کے مندرجہ ذیل مقاصد ہیں:


ریسرچ پالیسی

(Research proposal)

                         تخصص فی التفسیروعلوم القرآن  کے تحت تیسرے سمسٹر میں "طریقہ ہائے تحقیق ومقالہ نگاری "کے عنوان سے ایک کورس طلبہ کو سکھایا جائے گا اور  سمسٹر کے اختتام پر ان سے تحقیقی مقالہ لکھوایا جائے گا۔اس تحقیقی مقالہ کیلئے درج ذیل امور کو ملحوظ رکھناہوگا


طالب علم تحقیقی مقالہ سے قبل "  تحقیق کا مجوزہ

"منظوری کیلئے ریسرچ کمیٹی کوریسرچ پروپوزل پیش کرے گا۔

طالب علم مقالہ کے عنوان کی منظوری لے گا اور مقالہ نگاری کی شرائط کے مطابق تحقیق کرنے کا پابند ہوگا ۔

مقالہ کی تکمیل کے بعد طالب علم سے مقرر کردہ تاریخ میں

viva

لیا جائے گا اور اس کے نمبرات مارکس شیٹ میں درج کیے جائیں گے۔

تعلیمی سال کے اختتام پر ہر طالب علم کو تحقیقی مقالہ مکمل کرکے جمع کرنا لازمی ہوگا اس کے بغیر ڈگری جاری نہیں

کی جائے گی۔



تحقیق کا ڈھانچہ (Research Structure)

طالب علم درج ذیل ڈھانچہ

(Structure)

کے مطابق اپنا تحقیقی مقالہ لکھنے کا پابند ہوگا:

1.

پہلا باب: مقالہ کا تعارف۔

2.

دوسرا باب:  لٹریچر کا تجزیہ۔

3.

تیسرا باب: تحقیقی طریقہ کار۔

4.

چوتھا باب :معطیات کی تنظیم وجائزہ ۔

5.

پانچواں باب: خلاصہ تحقیق ، تجاویزوسفارشات۔



Comments (0)

Share

Share this post with others