USD ($)
$
United States Dollar
Pakistan Rupee
د.إ
United Arab Emirates dirham
ر.س
Saudi Arabia Riyal
£
United Kingdom Pound
Euro Member Countries
¥
China Yuan Renminbi
Rp
Indonesia Rupiah

دینی تعلیم کا حصول کیوں ضروری ہے؟

Created by Miss summiya in Activities 6 Jun 2024
Share

یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے، کہ روئے زمین پر اللہ اور اس کے رسول کے بعد انسان کا مخلص ترین رشتہ "والدین"کا ہے۔ دنیا کے تمام انسان چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، سب کے سب والدین کی عزت و عظمت کے قائل ہیں۔ قرآن پاک میں غور کیا جائے تو معلوم ہوگا، کہ جہاں اللہ تعالی نے بنی آدم کو اپنی توحید کی تعلیم دیتے ہوئے شرک سے بچنے کا کہا، وہیں والدین کے ساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ارشاد باری ہے "لا تشرك به شيئا وبالوالدين احسانا" ترجمہ "اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرو"۔

                           عصر حاضر میں معاشرہ سرتاپا برائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ ان تمام برائیوں میں سر فہرست "عقوق والدین" (والدین کی نافرمانی)ہے، جو کہ اکبر الکبائر ہے۔ کیا ہم نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی، کہ معاشرے میں یہ برائی اس قدر کیوں پھیل چکی ہے؟ سوائے چند ایک کے کسی نے بھی اس پر غور و فکر نہیں کیا ہوگا۔ جی ہاں اولاد کا اس قدر بے باک ہو کر اپنے والدین کی نافرمانی کرنا اس کی اگرچہ کئی وجوہات ہیں، لیکن ان تمام میں جو سرفہرست ہے، اس سے کئی لوگ یکسر غافل ہیں۔ اور وہ ہے "دینی تعلق تعلیم سے دوری" ہمارے معاشرے میں یہ رائج ہے کہ جیسے ہی بچہ چار، پانچ سال کا ہوتا ہے،تو اسے انگریزی اسکولوں میں داخل کرا دیے جاتا ہے،جہاں بچہ انگریزی، سائنس اور حساب جیسے مضامین میں تو مہارت حاصل کرتا چلا جاتا ہے ،مگر دینی تعلیم سے وہ یکسر لاعلم ہوتا ہے۔ اسی کے نتیجے میں وہ اپنے والدین کی نافرمانی بھی کرنے لگتا ہے۔ اس لیے کہ وہ ان خوبصورت فرامین اور ارشادات کو نہیں جان پاتا جو قرآن و سنت میں والدین کی عزت و عظمت پر دلالت کرتے ہیں۔ یہ غلطی تو سراسر والدین کی ہے، کہ انہوں نے اپنے بچے کو بجائے مدرسے کے اسے سکول میں داخل کرا دیا۔

         اب ضرورت اس امر کی ہے، کہ والدین کی اولین ترجیح اپنی اولاد کے لیے دینی تعلیم ہو، پھر اس کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ایک حد تک ضروری ہے۔ لیکن فقط دنیاوی تعلیم کو اپنا ہدف بنانا یہ سراسر درست نہیں۔والدین جب اپنی اولاد کو قرآن و سنت کی تعلیم سے روشناس کروائیں گے، تو دن دور نہیں،جب اولاد اپنے والدین کی آنکھوں کا تارابن کر ان کے لیے آخرت میں ذریعہ نجات بن جائیں گے ،اور اللہ کے اس قول کا مصداق بن جائیں گے ۔ "اولئك هم الوارثون الذين يرثون الفردوس هم فيها خالدون" ترجمہ "یہی وہ لوگ ہیں جو جنت کے وارث ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے"۔

Comments (2)

Mrs.Anila Mustafa User
10 Jun 2024 | 12:16 am

اللّٰہ سب کو توفیق دے

Muhammad Siddique Student
10 Jun 2024 | 08:11 am

Ma Sha Allah 🌺

Share

Share this post with others