تخصص فی التفسیروعلوم القرآن
Ph.D in Quranic Education
اہداف(Goals)
ڈاکٹرمولانامحمدجہان یعقوب
۱۔۔۔مدارس دینیہ وعصریہ کے فضلائے کرام کوقرآنی علوم سے جدید سائنسی انداز میں متعارف کرانا اور دنیا بھر میں قرآنیات کے موضوع پر ہونے والی جدید تحقیقات کی روشنی میں ایسی پختہ استعداد پیداکرنا کہ وہ مدارس کے ساتھ ساتھ اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی قرآنی علوم کی تدریس کے اہل ہوسکیں۔
۲۔۔۔مدارس دینیہ وعصریہ کے فضلائے کرام میں ایسی صلاحیت اجاگر کرناکہ عوام کی دینی ضروریات اور دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق قرآنی حلقے قائم کریں۔
۳۔۔۔مدارس دینیہ وعصریہ کے فضلائے کرام میں ایسی صلاحیت اجاگر کرناکہ وہ آسان زبان اور سہل انداز میں قرآن مجید کے ترجمہ وتفسیر سے عوام کو روشناس کراسکیں۔
۴۔۔۔۔مدارس دینیہ وعصریہ کے فضلائے کرام کو ریسرچ سینٹرزمیں قرآنی موضوعات پر تحقیق وتصنیف کی صلاحیتوں سے بہرہ مندکرنا،تاکہ وہ اِن موضوعات پر ریسرچ کرسکیں۔
۵۔۔۔ مساجد ومدارس میں دروس قرآن کے حلقوں کے لیے اہلیت کے حامل مدرس وخطبا تیار کرنا۔
۔۔۔ تصنیف کی عملی تربیت فراہم کرنا،تاکہ وہ اس نہج پر مستقبل میں عوامی راہ نمائی کرسکیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کرے۔ بہترین اہداف ہیں ماشاءاللہ
حوصلہ افزائی اوردعادینے پرشکرگزارہوں۔ان شاءاللہ!ہم مخلص ہوکرکام کریں گےتواللہ کی مددبھی آئے گی۔