سلسلة إتقان اللغة العربية | عربی زبان کا جامع عملی کورس مع الأستاذ سميع الله عزيز
in Languages
Created by
Molana Samiullah Aziz
About this course
سلسلة إتقان اللغة العربية مع الأستاذ سميع الله عزيز
تعارف
عربی زبان کو سیکھنے اور سکھانے کا یہ سلسلہ، "سلسلة إتقان اللغة العربية"، اُن تمام طلبہ، طالبات، معلمات اور عالمات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو عربی زبان میں اعتماد، روانی اور گہرائی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
یہ پروگرام عربی زبان کے ممتاز ماہر اور مجمع اللغة العربية پاکستان کے بانی الأستاذ سميع الله عزيز کی نگرانی میں پیش کیا جا رہا ہے، جنہوں نے پاکستان بھر میں عربی زبان کی تربیت، مقابلہ جات اور اساتذہ کی تیاری کے میدان میں نمایاں خدمات سران دی ہیں۔یہ سلسلہ نہ صرف درسِ نظامی کے طلبہ و طالبات بلکہ یونیورسٹی و کالج کی معلمات کے لیے بھی مفید ہے، خاص طور پر اُن کے لیے جنہیں عربی زبان میں بولنے، لکھنے، اور سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
کتب کی ترتیب اور حکمت
اس سلسلے میں شامل کتابیں ایسی ترتیب سے رکھی گئی ہیں جو سیکھنے والے کو تدریجاً آسان سے مشکل کی طرف لے جاتی ہیں۔
ہر کتاب ایک خاص مہارت پر فوکس کرتی ہے، اور ایک مرحلہ مکمل کیے بغیر اگلے مرحلے میں داخل نہیں ہوا جاتا، تاکہ زبان کی پختگی، فہم اور استعمال میں رکاوٹ نہ رہے۔
یہ نصاب اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں صرف قواعد یا الفاظ ہی نہیں، بلکہ ادب، انشاء، مکالمہ، اور کہانیوں کے ذریعے زبان کا مکمل ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
اہداف و مقاصد
عربی زبان کی چاروں مہارتوں (سننا، بولنا، پڑھنا، لکھنا) میں مکمل تربیت۔
طلبہ و طالبات کو ادبی ذوق، انشاء پردازی، نحو و صرف پر مکمل عبور دینا۔
معلمات و عالمات کی عربی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانا۔
زبان کے ذریعے خود اعتمادی، فہم، اور مؤثر اظہار کی طاقت پیدا کرنا۔
ایسے افراد تیار کرنا جو عربی کو بطور ذریعہ تعلیم استعمال کر سکیں۔
Comments (2)
Farah Raheem
Student
15 Apr 2025 | 11:57 am
@@ماشاء الله بارك الله
تسهيل الادب
2 Parts
- 1:30 Hr
الدرس الاول
الدرس الاول
0:45 Hours
1 Jul 2025 | 08:15 am
الدرس الأول (2)
الدرس الاول 2
0:45 Hours
2 Jul 2025 | 06:30 am

0
0 Reviews
ان شاءالله العزيز