مختصرتفسیری تشریحات جن کے متعلق مفتی صاحب خود لکھتے ہیں
''تشریحی حواشی میں صرف اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ ترجمہ پڑھنے والے کو جہاں مطلب سمجھنے میں کچھ دشواری ہو وہاں وہ حاشیہ کی تشریح کی مدد لے سکے۔ لمبے تفسیری مباحث اور علمی تحقیقات کو نہیں چھیڑا گیا کیوں کہ اس کے لیے بفضلہ تعالی مفصل تفسیریں موجود ہیں۔ البتہ ان مختصر حواشی میں چھنی چھنائی بات عرض کرنے کی کوشش کی گئی ہےجو بہت سی کتابوں کے مطالعہ کے بعد حاصل ہوئی ہے۔
معیاری ادبی اور ٹکسالی زبان جس میں انسانی بساط کی حد تک قرآنی بلاغت کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ہر ہرعربی محاورے کا محاوراتی اردو بدل لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہر سورت کی ابتدا میں اس کا اجمالی تعارف۔
شروع میں ایک وقیع علمی مقدمہ بھی شامل ہے جس میں وحی کی ضروت، عہد رساالت و عہد صحابہ میں قرآن کی حفاظت، قرآنی علوم کے بنیادی تعارف اور تفسیر کے لیے درکار علوم اور ان کے متعلق پھیلی غلط فہمیوں جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔