USD ($)
$
United States Dollar
Pakistan Rupee
د.إ
United Arab Emirates dirham
ر.س
Saudi Arabia Riyal
£
United Kingdom Pound
Euro Member Countries
¥
China Yuan Renminbi
Rp
Indonesia Rupiah

روزہ افطار کرتے وقت کی دعا

Lesson 53/59 | Study Time: 3600 Min

روزہ افطار کرتے وقت درج ذیل دعا مانگنا مسنون ہے۔


عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ : ذَهَبَ الظمَاءُ وَابْتَلَتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ رَوَاهُأَ بُوْدَاؤُدَ .


حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار فرماتے تو یہ دعا پڑھتے ذَهَبَ الظَّلمَاءُ وَابْتَلَتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللهُ " پیاس ختم ہوئی ، رگیں تر ہو گئیں اور روزے کا ثواب ان شاء اللہ پکا ہو گیا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔

روزہ افطار کروانے والے کا اجر روزہ افطار کرنے والے کے برابرہے۔


حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس نے روزہ دار کو روزہ افطار کرایا اسے بھی اتناہی اجر ملے گا جتنا اجر روزہ دار کے لئے ہوگا اور روزہ دار کے اجر سے کوئی چیز کم نہ ہوگی ۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

روزہ افطار کروانے والے کو درج ذیل دعا دینی چاہئے

حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے ۔ حضرت سعد نے روٹی اور زیتون آپ کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا اور دعادی أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ وَ أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ روزہ دار تمہارے ہاں روزہ افطار کرتے رہیں، نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں اور فرشتے تمہارے لیے ( رحمت کی دعا کرتے رہیں ۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے

Miss.Fatima Ameen

Miss.Fatima Ameen

Product Designer
4.10
Faithful User
Expert Vendor
Golden Classes
King Seller
Fantastic Support
Forums Top User
Loyal Writer
Profile

Class Sessions

1- حسن اخلاق 2- سایہ عرش الہی کے مستحق لوگ 3- نیک کام کا اجراء 4- احسان 5- توکل اور رضا بالقضاء 6- کام میں متانت اور وقار 7- صدق مقالی اور انصاف 8- جزبات پر قابو 9- جنت کی ذمہ داری 10- جنت کی بشارت 11- صدق و امانت اور کذب و خیانت 12- اللہ اور رسول کی حقیقی محبت 13- امانت 14- عمر کا لحاظ 15- شرم و حیاء 16- نرم مزاجی 17- ایفائے عہد اور وعدہ خلافی 18- تواضع 19- عفو الٰہی سے محرومی 20- ادائے شکر 21- صبر 22- صبر و شکر 23- کفایت شعاری 24- سخاوت و بخل 25- قناعت و استغناء 26- معافی چاہنا 27- خطاء معاف کرنا 28- خاموشی 29- ترک لایعنی 30- رحمدلی اور بے رحمی 31- نیکی 32- صدقات جاریہ 33- تدبر و فکر 34- خود بینی 35- بے حیائی کی اشاعت 36- دوسروں کو حقیر سمجھنا 37- ریا 38- زنا 39- غصہ 40- جھوٹ 41- مصلحت آمیزی 42- ایمان والوں کو رسوا کرنا 43- بخل 44- انتقام 45- رمضان کی فضیلت 46- روزے کا مقصد 47- روزے کی فرضیت 48- روزہ ڈھال ہے 49- روزہ خوروں کا عبرتناک انجام 50- چاند دیکھنے کی ہدایات اور دعا 51- روزے کی نیت 52- سحری اور افطاری 53- روزہ افطار کرتے وقت کی دعا 54- روزوں میں رخصت کے مسائل 55- وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا ۔ 56- وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں 57- روزے کے فاسد ہونے یا توڑنے والے امور 58- اعتکاف کے مسائل 59- شب قدر کی فضیلت اور عمل