دورۃ داعیات الاسلام
in Character BuildingAbout this course
دورۃ داعیات الاسلام: یہ ایک جامع کورس ہے جس کا مقصد خواتین کو دین اسلام کی دعوت دینے کی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس کورس میں شرعی، اخلاقی، اور دعوتی اصولوں کو سمجھایا جائے گا تاکہ خواتین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مؤثر انداز میں بیان کرسکیں ۔
- :کورس کے مقاصد
- خواتین کو دعوتِ دین کی اہمیت اور اس کے اصولوں سے روشناس کروانا۔
- قرآن و حدیث کے دلائل کی بنیاد پر اسلامی تعلیمات کا صحیح فہم دینا۔
- اسلام کی اخلاقی تعلیمات کو دعوت میں شامل کرنے کی تربیت دینا۔
- دورِ حاضر کے مسائل اور چیلنجز کے مطابق دعوت کے مؤثر طریقے سکھانا۔
- خواتین کو مختلف اسلامی موضوعات پر تقریر اور دروس دینے کی صلاحیت فراہم کرنا۔
- دوسروں تک پہنچا سکیں۔ کورس میں بنیادی دینی علوم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ شرکاء اپنی دعوتی سرگرمیوں کو بہتر بنا سکیں۔
کورس کے فوائد
- اسلام کے پیغام کو مؤثر طریقے سے دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت حاصل کرنا۔
- قرآن و حدیث کی روشنی میں دعوت دینے کی سمجھ بوجھ۔
- ایک داعی کی حیثیت سے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا۔
Comments (17)
ماشاءاللہ
اللہ پاک قبول فرمائے آمین ثم آمین
ماشاء الله
Bht acha rha hy experience.aur bht faida hasil hwa hy is class se.atleast mjy tajweed Mai b bht asani ho Gai hy ab.teachers ny b bht achy se guide kia hai.bht khudh atimadi paida hoi hy.behre se behtreen hojai ga ap SB hmy aisy he guide krty aur perhaty rahy.course ki mudat b theek hy.bilkul Kafi time Mila practice k leay.hifz ki trf chalna hy tajweed k sath.hm ny class se Jo seekha wo class se bahir logo ko b btaya.ap B's daily ka kaam daily chk krk agy perhaty jian
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سب سے پہلے تو ہمارے استاد محترم سر سمیع اللہ عزیز صاحب کی ہمت و حوصلے کو سلام جنہوں نے ان تھک کوششوں سے قرآن فیملی کلب کو ایک سوچ سے دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم تک اسطرح پہنچایا ہے کہ مصروف ترین شخص بھی گھر بیٹھے اس سے استفادہ حاصل کرسکتاہے،دیں اسلام بہتر طور پر سیکھ سکتاہے۔
دوسری بات یہ کہ استاد محترم ان کی ٹیم خصوصا فاطمہ امین کا تعاون،خلوص اور دین کی بے لوث خدمت و دعوت بے مثال ہے۔
تیسری اہم بات یہ ہے کہ استادمحترم نے بہت ہی مفیدکورسزویبساءٹ پر شروع کرائے ہیں مگر یہ جو کورس ہےجس میں ہم سب شامل ہیں ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے تاکہ ہم دین اسلام کوششیں سمجھ کراس پر عمل پیرا ہوسکیں اور اسے آگے بھی پھیلا،سکیں۔
اللہ تعالٰی قرآن فیملی کلب کے تمام ممبران کو اجر عطا فرمائے اور ہم سب کو کامیاب کرے آمین۔
قرآن سمجھنے سیکھنے اور آگے سکھانے کے لیے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میں اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں۔ اللہ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو اجر عظیم دے۔ آمین
QFC is Really beneficial for islamic studies MashaALLAH
Asslam. Alaikum
Respected sir,
I am very happy that we are staying at home and reciting the translation and interpretation of the Holy Quran. May Allah grant us success in this world and the hereafter.
jazak Allah khair
Mjy boht khushi hoi k quran pak ka lalufz thek.krny ka moka mila meri bari khauish thi k koi platform mily apka system boht acha Allah pak sbki mehnt qabol kry or hmen sabit qadm rkhy ameen
Allah pak apko ajr de..apne hme deen sikhane ke lye ye platform bnaya
Bohat mahnat karrahy hain, Allah hi is ki jaza desakty hain, insan nahi.
Allah Aap sab ki mahnat ko qubol karin or akhirat main bahatrin ajar ata karin, Ameen
Thanks alot for this brilliant opportunity to teach quran😇
سر اتنا بہترین کورس شروع کرنے کے لیے اللہ تعالی آپ کو اور تمام ٹیچرز کوجزائے خیر دیں اللہ تعالی اپ سب سے راضی ہوں اور اللہ تعالی آپ کے لیے اور ہم سب کے لیے آسانیاں کریں اور ہم سب کو اس میں کامیاب کریں

جزاک اللّہ خیرا کثیرا سر
اللّہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے
آپ نے دین سیکھنے اور سکھانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم دیا۔
Jazakilha hu kair Sir g
For providing a very informative and guiding platform .Allah ap sab sy razi ho app k ilm o amal ma barkat Ata frmy .
Jzak Allah sir
For providing us such an informative and guiding platform.
Thank you Sir for this opportunity
تجوید کی اہمیت و تعارف
مخارج
ابتدائی گفتگو ، تجوید کی اہمیت ضرورت
یہ لیکچر دعوتِ دین کی عظیم فضیلت اور اس کے مقصد پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر اس ذمہ داری کو کیوں عائد کیا اور کس طرح یہ دنیا اور آخرت میں برکتوں کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ قرآن و حدیث کے حوالوں کے ساتھ، اس سیشن میں اسلام کا پیغام پھیلانے کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی زندگی کو ایک داعی کی حیثیت سے بہترین مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اہم موضوعات میں شامل ہیں:
دعوتِ دین کا مقصد: اللہ کی رضا کا حصول، انسانیت کی ہدایت، نیکی کا فروغ، اور برائی سے روکنا۔
بھلائی کی طرف بلانے کا اجر: کس طرح ہدایت کی طرف بلانے والوں کو ان کے ذریعے کئے گئے نیک اعمال کا اجر ملتا ہے۔
دعوت کے عملی فوائد: ذاتی روحانیت میں اضافہ اور معاشرت میں مثبت تبدیلی۔
نبی کریم ﷺ کی زندگی سے مثالیں: آپ ﷺ کی جدوجہد، قربانیاں، اور حکمت عملی جس کے ذریعے انہوں نے اسلام کا پیغام عام کیا۔
اس معلوماتی لیکچر میں شامل ہوں تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ دعوتِ دین کس طرح معاشرت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے اور کس طرح یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن سکتی ہے۔
ہر طالبہ دعوت دین کے حوالے سے ایک آیت کا انتخاب کرے اور اس کو تین منٹ میں بیان کرے اس کی ریکارڈنگ گروپ میں بھیجے جس پر اساتذہ اورباقی طالبات اپنا تبصرہ کریں تاکہ اس کے تمام پہلو واضح ہوسکیں اور دعوت دینے کے اسلوب میں نکھار آسکے ۔

Reviews (4)

الحمدللہ رب العالمین ۔۔۔اس کورس کو سیکھنے کے بعد بہت کچھ جاننے کو ملا۔۔علم میں اضافہ ہوا
اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوں