اللہ تعالٰی نے یہ کلام تمام بنی نوع انسانی کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے تاکہ تمام انسان اس سے رہنمائی حاصل کر سکیں - قرآن مجید میں انسانوں کو پیش آنے والے تمام مسائل کا حل موجود ہے اور جہاں وضاحت کی ضرورت ہے اس کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے بندوبست اس طرح فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تمام احادیث صحیحہ کو ہمارے لئے جمع کروایا تاکہ ہم اس سے استفادہ حاصل کر سکیں - اگر ہم صحیح معنوں میں قرآن کے علم کو حاصل کریں اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزاریں اپنے اولاد کو بھی قرآن کا علم سکھائیں انہیں صحیح معنوں میں مسلمان بنائیں تو آج کے اس پر فتن دور میں ہم اپنے اور اپنی اولاد کے اس کے بعد معاشرے کے دوسرے لوگوں کے بھی ایمان کو قائم اور انہیں فتنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں -قرآن میں ہر قسم کی روحانی و جسمانی بیماریوں کا علاج ہے قرآن دلوں کا نور اورہر قسم کی پریشانیوں سے نجات کا راستہ ہے اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنائے آمین ثم آمین
بارک اللہ فی علمک و عملک
ماشاءاللہ ۔ اللّٰہ ہمیں توفیق دے