USD ($)
$
United States Dollar
Pakistan Rupee
د.إ
United Arab Emirates dirham
ر.س
Saudi Arabia Riyal
£
United Kingdom Pound
Euro Member Countries
¥
China Yuan Renminbi
Rp
Indonesia Rupiah

مستقل مزاجی کامیابی کی ضمانت

Created by Mrs.Anila Mustafa in Activities 31 May 2024
Share

مسلسل تگ و دو  اور مستقل مزاجی سے  تعمیری کام انجام دینا  وقت کا تقاضا ہے۔ دنیائے افق بھی ان ہی کارناموں  اور سنجیدہ کوششوں کو جگہ دیتی ہے جس میں عزم، بلند ہمتی اور پائیداری  شامل ہوتی ہے۔

مستقل مزاجی کسے کہتے ہیں؟  یہ ایک رویہ ہے جسکا  مطلب ہے  ایک بات پر ڈٹ جانا۔ استقلال  اور ثابت قدم رہنا۔  یہ ایک ایسا جادو ہے جو انسان کا اپنی منزل تک ضرور پہنچاتا ہے یعنی یہ ایک ایسی طاقت ہے جو  ادنی سے انسان کو  بلند مقام پر پہنچا دیتی ہے، مثلا  اگر ایک پتھر پر بھی مسلسل پانی گرتا رہے تو اس میں بھی سوراخ ہو جاتا ہے یہ مستقل مزاجی کی طاقت ہے۔

روزِ اول سے یہ بات عیاں ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کچھ مقاصد کے حصول میں لگا تا  ہے تو اللہ اس کو اسکا صلہ ضرور دیتا ہے۔ اور جب بھی کوئی کام اس نے صبر اور ایمان داری سے  انجام دیا تو اس کے بارے میں خوش  خبری ہے:

اِنَّه مَنْ يَّتَّقِ وَيَصْبِـرْ فَاِنَّ اللّـٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ 

’’بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ بحسن و خوبی کام انجام دینے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔‘‘ (سورہ یوسف:۹۰)

یہ بات قابل وضاحت ہے کہ  اللہ رب العالمین  انسان کواتنی ہی بلندی اور سرفرازی سے نوازتا ہے جتنی کہ اس کی محنت اور لگن ہوتی ہے:وَاَنْ لَّيْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى 

’’انسان کو اتنا ہی ملتا ہے جتنی کہ اس نے کوشش کی۔‘‘ (سورہ النجم:۳۹)

اس لئے انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مخلص ہو کر اپنے کام میں لگ جائے۔ کیوں کہ جب ہم اپنا ماضی اور ماضی سے وابستہ اکابر و  اسلاف کے گراں قدر کارناموں کو دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے اندر کسی کام کو انجام دینے کے لئے عزم و استقلال اور دوام و استمرار کا جذبہ موجزن تھا ۔

آج کل ہمارا  مزاج اسطرح سے بن چکا ہے کہ ہمارے رویوں میں مستقل مزاجی نہیں  جس کی وجہ سے ہم کوئی کام بھی  پورا  نہیں کر پاتے۔ اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری ترجیحات کیا ہیں   اور وہ ترجیحات آیا کہ دنیاوی ہیں یا اس میں ہماری روح کی ضرورت کا بھی ہم  نے خیال  رکھا کہ نہیں ۔

ہم اپنے اندر مستقل مزاجی کی عادت کیسے پیدا کریں؟  کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اس کا پلان ترتیب دیں ، اس کام کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں اور اس پر غور کریں کہ یہ کیسے ہو گا اس کے فوائد کیا ہو ں گے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے کیا کیا  کام کرنے پڑھیں گے۔ اس کے بعد اس کام کو  شروع کر دیں اور اپنی پوری  محنت ا س  کام پر لگا دیں   نتیجہ  کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔

 

Comments (1)

Sami Ullah Aziz Staff
31 May 2024 | 04:25 pm

ماشاء الله بہت خوب
اللہ تعالی آپ کے علم و عمل میں برکت اور قبولیت عطا فرمائے آمین

Share

Share this post with others